سانپ کے ڈسنے سے دو سگی بہنوں کی موت

   

جونپور: اترپردیش کے ضلع جونپور کے اوبرا تھانہ علاقے میں چار پائی پر سورہی تو سگی بہنوں کو زہریلے سانپ نے ڈس لیا، جس سے دونوں کی موت ہوگئی۔پولیس ذرائع کے مطابق اوبرا تھانہ علاقے کے بیر پور گاؤں کا ساکنسنجے گرجر کی دو بیٹیاں ریتا(04)سیتا(07)ہفتہ کی رات کھانا کھانے کے بعد چار پائی پر سورہی تھیں۔ رات 11بجے ایک زہریلا سانپ کہیں سے رینگتا ہوا آیا اور چارپائی پر چڑھ کر دونوں بہنوں کو ڈس لیا۔ سانپ کے ڈسنے کے بعد دونوں بہنیں چلانے لگیں جس سے خاندانمیں ہلچل مچ گئی۔حادثہ کے وقت والد سنجے گرجر ڈی جے لے کر دوسرے گاؤں گئے تھے ۔ پڑوسیوں نے سانپ ڈسنے کی اطلاع والد سنجے کو دی۔ اطلاع ملتے ہی والد سنجے اور اہل خانہ دونوں بیٹیوں کو کمیونٹی ہیلتھ سنٹر لے کر گئے جہاں ڈاکٹروں نے دونوں کو مردہ قرار دے دیا۔