ساوتھی نیوزی لینڈ کے ٹی20 کپتان

   

ویلنگٹن ۔4 جنوری (سیاست ڈاٹ کام )نیوزی لینڈ کرکٹ کی سلیکشن کمیٹی نے کپتان کین ولیمسن کو سری لنکا کے خلاف ٹونٹی20 میں آرام کا موقع دیا ہے، ا نکی جگہ فاسٹ بولر ٹم ساوتھی ٹیم کی قیادت کریں گے۔ نیوزی لینڈ اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان واحد ٹی ٹونٹی میچ 11 جنوری کو آکلینڈ میں کھیلا جائے گا۔ نیوز ی لینڈ کرکٹ ٹیم کے مستقل کپتان کین ولیمسن اور فاسٹ بولر ٹرینٹ بولٹ کو اس میچ میں آرام دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ٹم ساوتھی ٹیم کی قیادت کریں گے، وہ اس سے قبل ویسٹ انڈیز اور پاکستان کے خلاف کپتانی کر چکے ہیں، جبکہ کیوی ٹیم میں آل راونڈر میچل سینٹنر کی واپسی ہوئی وہ گھٹنے کی سرجری کے باعث 9 ماہ ٹیم سے باہر تھے۔