حیدرآباد ۔22 ڈسمبر (سیاست نیوز) کسی شہر کی مجموعی ترقی کیلئے غیرمرکوز ترقی بڑی اہمیت رکھتی ہے۔ سرمایہ کاری اور نئے اسٹرکچرس کی بہتات بالخصوص کارپوریٹ اداروں اور انڈسٹریز کے ساتھ ساتھ ڈومیسٹک سیکٹر کی ترقی بھی اضافی طور پر ہونی چاہئے تاکہ کسی ریجن یا شہر کی غیرمرکوز ترقی یقینی ہواور ایسا معلوم ہوتا ہے کہ اس پر شہر میں عوامی اور خانگی دونوں شعبوں کی جانب سے توجہ دی جارہی ہے۔ ریاستی حکومت کے لک ایسٹ انیشیٹیو کی ضروری مدد کے ساتھ شہر کے ایسٹ زون کے اس راہ پر ہونے کے ساتھ ساوتھ زون اب کمرشیل اور ڈومیسٹک شعبہ کی ترقی کیلئے اندازہ کرنے میں ہے۔ حیدرآباد میٹرو پولیٹن ڈیولپمنٹ اتھاریٹی (ایچ ایم ڈی اے) جیسے ادارے آوٹر رنگ روڈ کے ساتھ کلسٹرس ڈیولپ کرنے پر کام کررہے ہیں جبکہ بلڈرس اور ریئل اسٹیٹ کمپنیاں جنوبی علاقوں میں پہلے ہی کئی پراجکٹس شروع کئے ہیں۔