ساوتھ زون کے لیے ٹریفک تحدیدات

   

حیدرآباد : /24 اگست (سیاست نیوز) پرانے شہر میں مسلسل احتجاج و مظاہروں کے پیش نظر حیدرآباد پولیس نے ساؤتھ زون کیلئے ٹریفک تحدیدات عائد کرتے ہوئے کئی مقامات پر ٹریفک کا رخ موڑ دیا ہے ۔ تحدیدات /24 اگست سے غیرمعینہ طور پر عمل میں رہیں گے اور ان تحدیدات کے مطابق معظم جاہی مارکٹ ، نیا پل برج ، مسلم جنگ برج، پرانا پل برج سے پرانے شہر کو جانے کی اجازت نہیں رہے گی اور ٹریفک کا رخ 100 فیٹ روڈ ضیاء گوڑہ ، رام سنگھ پورہ ، عطا پور ، آرام گڑھ اور چندرائن گٹہ کی سمت کردیا جائے گا ۔ اسی طرح معظم جارہی مارکٹ ، نیا پل برج ، سالارجنگ برج سے پرانے شہر کی سمت جانے والی ٹریفک کا رخ رنگ محل ، چادر گھاٹ ، نمبولی اڈہ ، ٹورس جنکشن ، برکت پورہ ، فیور ہاسپٹل ، ودیانگر اور تارناکہ کی سمت کردیا جائے گا ۔ اسی طرح عابڈز ، کوٹھی ، چادر گھاٹ برج ، چادرگھاٹ چھوٹا برج ، موسیٰ رام باغ برج سے ملک پیٹ ، دلسکھ نگر ، ایل بی نگر سے جانے والی ٹریفک کا رخ نمبولی اڈہ ، ٹورس جنکشن ، برکت پورہ ، کورنٹی ہاسپٹل ، ودیا نگر ، تارناکہ ، عنبرپیٹ 6 نمبر اور رامنتاپور کی سمت کردیا جائے گا ۔ اسی طرح پرانے شہر سے عابڈس ، کوٹھی ، معظم جاہی مارکٹ ، لکڑی کا پل ، مسلم جنگ برج ، پرانا پل برج سے جانے والی ٹریفک کا رخ چندرائن گٹہ ، میلاردیوپلی ، آرام گڑھ ، عطا پور ، مہدی پٹنم ، مانصاحب ٹینک ، لکڑی کا پل کی سمت کردیا جائے گا ۔ دلسکھ نگر اور ایل بی نگر سے عابڈس ، کوٹھی ، معظم جاہی مارکٹ ، موسیٰ رام باغ ، چادر گھاٹ ، سالارجنگ برج جانے والی ٹریفک کو اوپل ، تارناکہ ، ودیا نگر ، کورنٹی ہاسپٹل اور برکت پورہ کی سمت کردیا جائے گا ۔ تحدیدات کے مطابق گنیش مورتیاں جو منگل ہاٹ گوشہ محل سے ساؤتھ زون اور اطراف کے اضلاع کو منتقل کئے جارہے ان گنیش مورتیوں کو 100 فیٹ روڈ ضیاء گوڑہ ، رام سنگھ پورہ ، عطا پور ، آرام گڑھ ، چندرائن گٹہ وغیرہ سے کردیا جائے گا ۔ ٹریفک پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ تحدیدات پر عمل کرنے کیلئے پولیس سے تعاون کریں ۔ ب