ساوتھ سنٹرل ریلوے سے ٹرینوں کی منسوخی کا اعلان

   

حیدرآباد۔ ساوتھ سنٹرل ریلوے نے مغربی بنگال میں مکمل لاک ڈاون کے سبب دو خصوصی ٹرینوں کی مکمل اور دو ٹرینوں کی جزوی منسوخی کا اعلان کیا۔ساوتھ سنٹرل ریلوے کے پریس ریلیز کے مطابق ٹرین نمبر02245ہوڑہ۔یشونت پور خصوصی ٹرین جو 21اگست و 28اگست کو چلائی جانے والی تھی کو مکمل طورپر منسوخ کردیاگیا۔ٹرین نمبر02246یشونت پور۔ہوڑہ اسپیشل ٹرین جو 20اور27اگست کو چلائی جانے والی تھی،کو بھی منسوخ کردیاگیا۔ریلیز میں کہاگیا کہ ٹرین نمبر02704سکندرآباد۔ہوڑہ اسپیشل ٹرین جو 19,20,26,27اگست کو بھونیشور اور ہوڑہ کے درمیان چلائی جانے والی تھی عارضی طورپر منسوخ کردی گئی ہے ۔ریلیز میں کہاگیا کہ ٹرین نمبر02703ہوڑہ۔سکندرآباد خصوصی ٹرین جو 20,21,27,28اگست کوہوڑہ اور بھونیشور کے درمیان چلائی جانے والی تھی عارضی طورپر منسوخ کردی گئی ہے ۔