ساوتھ سنٹرل ریلوے ٹرینس کی رفتار میں اضافہ

   


رفتار اب 130 کلو میٹر فی گھنٹہ ہوگی
حیدرآباد ۔ 12 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : ایک اور سنگ میل میں ، ساوتھ سنٹرل ریلوے نے سکندرآباد ، وجئے واڑہ اور گنتکل ڈیویژنس کے سیکشنس میں ٹرینس کی زیادہ سے زیادہ رفتار میں اضافہ کیا ہے ۔ جو 130 کلو میٹر فی گھنٹہ ہوگی ۔ ٹرئیکس اور اس کے انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے منظم اور منصوبہ بندی کے انداز کو اپنانے سے ساوتھ سنٹرل ریلوے زون نے یہ رفتار حاصل کی ہے ۔ 2020 میں آر ڈی ایس او / لکھنؤ کی جانب سے اس سلسلہ میں منظوری دئیے جانے کے بعد یہ انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ اور مینٹیننس کے کاموں کے ساتھ سگنلنگ سسٹمس کو اپ گریڈ کرنے کے کام انجام دئیے گئے ۔ ان سیکشنس میں اپ گریڈیشن کاموں کے بعد اسے ٹرین سروسیس کی سیکشنل رفتار میں 12 ستمبر سے اضافہ کرتے ہوئے اسے 110 سے 130 کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار کی اجازت دی گئی ۔ اس رفتار کے تحت سکندرآباد ڈیویژن میں سکندرآباد ، قاضی پیٹ ، بلہارشاہ ، قاضی پیٹ ۔ کونڈا پلی سیکشنس ، وجئے واڑہ ڈیویژن میں کونڈا پلی ۔ وجئے واڑہ ۔ گوڈور ، گنتکل ڈیویژن میں رینی گنٹہ ۔ گنتکل ۔ واڑی اسٹیشنوں کا احاطہ کیا جائے گا ۔۔