حیدرآباد 3 فروری ( یو این آئی) میڈارم جاترا کے پیش نظر مسافرین کے ہجوم سے نمٹنے کے لئے ساوتھ سنٹرل ریلوے کی جانب سے 20خصوصی ٹرینیں سکندرآباد ۔ ورنگل ۔ حیدرآباد اور سرپور کاغذنگر ۔ ورنگل ۔ سرپورکاغذنگر چلائی جائیں گی۔ٹرین نمبر07014 سکندرآباد۔ورنگل خصوصی ٹرین 4تا8فروری 12بجے دن سکندآباد سے روانہ ہوگی اور اسی دن 3.40بجے سہ پہر ورنگل پہنچے گی۔ دوران واپسی ٹرین نمبر07015 ورنگل۔حیدرآباد خصوصی ٹرین 4تا8فروری 5.45بجے شام ورنگل سے روانہ ہوگی۔یہ ٹرین اسی دن 8.50 بجے شب سکندرآباد،9.40بجے شب حیدرآباد پہنچے گی۔ٹرین نمبر07017 سرپور کاغذ نگر ۔ ورنگل خصوصی ٹرین 4 تا 8 فروری سرپور کاغذنگر سے 5.30بجے صبح روانہ ہوگی اور 9.30بجے صبح ورنگل پہنچے گی۔دوران واپسی ٹرین نمبر07018 ورنگل۔ سرپور کاغذ نگر خصوصی ٹرین 4تا8 فروری 11بجے دن ورنگل سے روانہ ہوگی اور اسی دن سہ پہر 9بجے سرپور کاغذنگر پہنچے گی۔ساوتھ سنٹرل ریلوے کے پریس ریلیز میں یہ بات بتائی گئی۔