ساورکر پر تبصرہ کا کیس راہول گاندھی کو 200 روپئے جرمانہ

   

لکھنؤ: کانگریس کے سینئر رہنما اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی کو لکھنؤ کی ایک عدالت نے 200 روپے جرمانہ عائد کیا ہے۔ یہ جرمانہ ان کے ونائک دامودر ساورکر پر کئے گئے ’’قابل اعتراض‘‘ تبصروں کے مقدمے میں عدالت میں حاضر نہ ہونے پر عائد کیا گیا ہے۔ ایڈیشنل چیف جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے راہول گاندھی کو 14 اپریل کو عدالت میں حاضر ہونے کا حکم دیا ہے، بصورت دیگر ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جا سکتی ہے۔ راہول بتایا جاتا ہیکہ مصروف شیڈول ہونے کی وجہ سے حاضر نہ ہوسکے۔