ممبئی / نئی دہلی 3 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس کو آج حلیف شیوسینا اور حریف بی جے پی کی تنقیدوں کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ پارٹی کے سیوا دل ایک کتابچہ شائع کیا ہے جس میں ساورکر کے گاندھی جی کے قاتل ناتھو رام گوڈسے سے تعلقات کا تذکرہ کیا گیا ہے ۔ شیوسینا نے کہا کہ کانگریس کے ذہن میں گند ہے اور وہ ساورکر پر سوال کر رہی ہے ۔ بی جے پی نے اس کتابچہ کو سیوادل کی ذہنی خرابی قرار دیا ہے اور کانگریس سے اس کتابچہ کی اشاعت پر معذرت خواہی کا مطالبہ کیا ہے ۔ بی جے پی جنرل سکریٹری انیل جین نے کانگریس پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ساری دنیا کانگریس قائدین کے کردار کو جانتی ہے۔
