ساہا نے ناٹ آؤٹ نصف سنچری سے اپنی فٹنس ثابت کی

   

سڈنی۔ انڈیا اے کے بیٹسمینوں نے آسٹریلیا اے کے خلاف ڈرا ہوئے سہ روزہ پراکٹس میچ میں اپنی دوسری اننگز میں مایوس کیا لیکن وکٹ کیپر وردھیمان ساہا نے 100گیندوں میں سات چوکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ54 رنز بناکر اپنی فٹنس ثابت کر دی۔ ساہا کو آئی پی ایل کے دوران عضلات میں جکڑن کی شکایت ہوئی تھی لیکن وہ ٹیم کے ساتھ دبئی سے براہ راست سڈنی آئے تھے ۔ ساہا اس میچ کی پہلی اننگز میں چار گیندوں میں کھاتہ کھولے بغیرآؤٹ ہوئے تھے لیکن دوسری اننگز میں انہوں نے پر عزم ہو کر100 گیندوں میں سات چوکوں کی مدد سے 54 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے ۔ ساہا نے اس طرح17 دسمبر سے ایڈیلیڈ میں ہونے والے پہلے ڈے ۔نائٹ ٹسٹ کے لیے اپنی فٹنس ثابت کر دی۔ ساہا کو آئی پی ایل کے دوران عضلات میں جکڑن کی شکایت ہوئی تھی لیکن وہ ٹیم کے ساتھ دبئی سے براہ راست سڈنی آئے تھے ۔ ساہا اس میچ کی پہلی اننگز میں چار گیندوں میں کھاتہ کھولے بغیرآؤٹ ہوئے تھے لیکن دوسری اننگز میں انہوں نے پر عزم ہو کر100 گیندوں میں سات چوکوں کی مدد سے 54 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے ۔ ساہا نے اس طرح17 دسمبر سے ایڈیلیڈ میں ہونے والے پہلے ڈے ۔نائٹ ٹسٹ کے لیے اپنی فٹنس ثابت کر دی۔ آسٹریلیا اے نے تیسرے اورآخری دن آٹھ وکٹ پر286 رنز سے آگے کھیلنا شروع کیا اور نو وکٹ پر306 رن بنا کر مکمل کی۔ ہندوستان نے اپنی دوسری اننگز نو وکٹ پر189 رن پر ختم کرنے کا اعلان کیا۔ ہندوستان اے اپنی پہلی اننگز نو وکٹ پر247 رنز پر ختم کیا تھا۔ آسٹریلیا اے نے اپنی دوسری اننگز میں ایک وکٹ پر 52 رن بنائے اور میچ ڈرا ہوا۔