باہوبلی اسٹار پربھاس جلد بڑے پردے پر نظر آنے والے ہیں وہ ساہو فلم کے ذریعہ سنیما گھروں میں دستک دینے والے ہیں۔ اس فلم میں پربھاس کے ساتھ ایکٹریس شردھا کپور بھی نظر آنے والی ہیں۔ ایسے میں فائنس کے درمیان فلم کو لیکر غضب کی بے چینی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ ہر کوئی فلم کی ریلیز کا انتظار کررہا ہے۔ فلم باکس آفس پر زبردست کمائی کرے گی ایسا قیاس لگایا جارہا ہے کہ فلم نے ریلیز سے پہلے کی شاندار کمائی کرلی ہے۔ ایک ذرائع کے مطابق فلم نے ریلیز سے پہلے 300 کروڑ کی کمائی کرلی ہے۔ ساہو نے یہ ہندسہ اپنے تھٹریکل حقوق کے ذریعہ پار کیا ہے۔ ذرائع کی مانیں تو ساہو کے تھٹریکل حقوق تقریباً 320 کروڑ روپیوں میں فروخت ہوچکے ہیں حالانکہ اس پر ابھی آفیشیل مہر نہیں لگی ہے خاص بات یہ ہے کہ ساہو کی اب تک کی اس کمائی میں سٹیلائیٹ حقوق اور اوٹی ٹی حقوق نہیں جوڑے گئے ہیں۔ فلم پہلے 15 اگست کو ریلیز ہونے والی تھی لیکن چند وجوہات کی وجہ سے اب فلم 30 اگست کو پردے پر ریلیز ہوگی۔ فلم کا ٹریلر حال ہی میں فائنس کے لئے ریلیز کیا گیا ہے جس کو جم کر واہ واہی مل رہی ہے۔ فلم ساہو میں پربھاس کے علاوہ شردھا کپور، جیکی شراف، چنکی پانڈے۔ مہیش منجریکر، نیل نتن مکیش اور مختار خان جیسے اداکار دکھائی دیں گے۔