رائے گرھ،24جنوری(سیاست ڈاٹ کام)چھتیس گڑھ میں ضلع رائے گڑھ کی سارنگڑ علاقے کی سابق رکن اسمبلی اور کانگریس لیڈر پدما منہر کے خلاف فیس بک پر نازیبا تبصرہ کرنے کے خلاف پولیس نے مختلف دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کر لی ہے ۔ ۔جلد ہی ملزم کو گرفتار کرلیاجائے گا۔محترمہ منہر کے سارنگڑھ کو ضلع بنانے کی وزیراعلی بھوپیش بگھیل سے ملاقات کرے مطالبہ کرنے کی ایک خبر شائع ہوئی تھی۔شائع خبر کو فیس بک پر پوسٹ کرنے کے بعد اس پر سنتوش کیونٹ نامی شخص نے نازیبا تبصرہ کی۔نازیبا تبصرہ پر لوگ بڑی تعداد میں لائک اور کمنٹ بھی کرنے لگے ۔معاملے کی خبر سوشل میڈیا سے نکل کر باہر آئی اور اس سے کانگریسی خیمے میں غصہ پیدا ہوگیا۔جس پر این ایس یو آئی کے صدر شبھم باجپئی نے تھانہ سارنگڑھ میں اس سلسلے میں شکایت کی۔