روم، 15 مئی (آئی اے این ایس): چین کی اولمپک چمپیئن ژینگ چن وین نے عالمی نمبرایک آرائنا سبالینکا کو6-4، 6-3 سے شکست دے کر روم اوپن کے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کر لی۔ یہ ان کی سبالینکا کے خلاف سات مقابلوں میں پہلی جیت ہے۔ ژینگ نے میچ کے دوران پانچوں بریک پوائنٹس بچائے اور تین بار سبالینکا کی سروس توڑی۔ انہوں نے کہا یہ پہلا موقع ہے جب ہم کلے کورٹ پر آمنے سامنے آئے اور مجھے اس سطح پر زیادہ تجربہ ہے، اسی وجہ سے میں زیادہ پْراعتماد تھی۔ ژینگ روم اوپن میں سیمی فائنل تک پہنچنے والی دوسری چینی کھلاڑی بن گئی ہیں۔ ان سے قبل لی نا 2012 میں رنر اپ رہی تھیں۔ اب ژینگ کا مقابلہ نمبر4 سیڈ کوکوگاف سے ہوگا، جنہوں نے روسی نوجوان مررا آندریئوا کو شکست دی۔