سبا لینکا نے ایک اور بہترین سیزن شروع کیا

   

برسبین۔ عالمی نمبر2 ٹینس اسٹارآرینا سبالینکا نے برسبین انٹرنیشنل کے دوسرے راؤنڈ میں اٹلی کی لوسیا برونزٹی کو شکست دے کر محض 58 منٹ میں 6-3، 6-0 کے شاندار اسکور کے ساتھ میچ جیت لیا۔ سبالینکا کے برسبین کی فاتحانہ ڈیبیو نے اس کی آسٹریلیائی جیت کا سلسلہ 12 مقابلوں تک بڑھا دیا۔ پچھلے سال 25 سالہ نوجوان نے ایڈیلیڈ اورآسٹریلین اوپن میں خطابات کیلئے کلین سویپ کرنے کے علاوہ ناقابل شکست رہی، جہاں انہوں نے اپنا پہلا بڑا گرانڈ سلام اپنے نام کیا۔کامیابی کے بعد انہوں نے کہا کہ میں یہاں آسٹریلیا میں شائقین کے سامنے کھیل کر بہت خوش ہوں۔ وہ حیرت انگیز مداح ہیں۔ میں اس وقت جو ریکارڈ بنا رہی ہوں اس پر توجہ نہیں دے رہی ہوں۔ میں صرف اپنے آپ پر توجہ مرکوز کر رہی ہوں اور ہر ایک مقابلے میں اپنی بہترین ٹینس لا رہی ہوں۔ سیزن کے اپنے پہلے میچ میں 52 ویں رینک والی برونزٹی کا سامنا کرتے ہوئے سبالینکا نے ابتدائی سیٹ میں 4-2 سے بریک کرکے میچ اپنے نام کیا۔ اس نے اگلے نو میں سے 8 گیمز جیت کر برونزٹی کو اپنے سیزن میں ایک کامیابی کے لیے زیرکیا۔ اس نے میچ میں آٹھ ایس مارے اور ایک بریک پوائنٹ بچایا جس کا اسے سامنا تھا۔ سبالینکا کا اگلا مقابلہ ڈینیئل کولنز یا زو لن سے ہوگا۔