سبرامنیم سوامی بھڑکے نرملا سیتا رمن پر! کہا کہ نرملا سیتا رمن کو معیشت کے بارے میں کچھ معلوم نہیں ہے

,

   

ماہرین اقتصادیات جو ملک کی معیشت کے بارے میں کہہ رہے ہیں وہ سب کے سامنے عیاں ہے، مگر خود بی جے پی کے رکن راجیہ سبھا سبرامنیم سوامی نے ہندوستان کی معیشت کو بدحالی کو لے کر حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے، اور کہا کہ حکومت جب تک اپنا ہدف دس فیصد نہیں رکھتی تب تک حکومت اپنی پالیسیوں میں کامیاب نہیں ہوسکتی اور انے والے سالوں میں مزید نوجوان نوکریوں سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے، انہوں نے وزیرا خزانہ نرملا سیتا رمن پر بھی سخت تنقید کی۔ ان کا ماننا ہے کہ ہندوستان اپنی معیشت کو دو ہندسوں میں لا سکتا ہے، اور ملک میں نوجوانوں ایک بڑی تعداد میں ہے، ان سے صحیح کام لینے کی ضرورت ہے، گزشتہ 6سالوں میں معاشی نظام میں بہت سی گڑبڑیاں ائی ہے۔

سوامی نے برسراقتدار مودی کی قیادت والی این ڈی اے سرکار پر بولتے ہوے مزید کہا کہ مودی حکومت جس دعوے کے ساتھ ائی اسکو اس چیز کے بارے میں کچھ معلوم ہے اور نہ خود انکے وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کو معلوم ہے، اور انکا ایک دوسرے بینک کے ضم کا جو فیصلہ ہے وہ بہت غلط ہے۔

آپ کو بتادیں کہ سوامی صاحب کی تنقید میں وزن ہے اسلئے کہ وہ ہارورڈ سے اقتصادیات میں پی ایچ ڈی کی ہوئی ہے۔ اور یہ بات کئی بار کہہ چکے ہیں کہ مودی اور وزیر خزانہ کوبھی معیشت کے بارے میں کچھ معلوم نہیں ہے۔ سوامی صاحب کا تعلق بی جے پی سے ہے اسلئے انکو فراموش نہیں کیا جاسکتا، وہ بی جے پی ایسے واحد شخص ہیں جو خود کی حکومت کی ناکامیوں کو سب کے سامنے اجاگر کرتے ہیں۔