بی جے پی کے لیڈر سبرامنیم سوامی نے اپنی ہی حکومت کی معاشی پالیسیوں پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک شرح ترقی 4.8 فیصد نہیں بلکہ صرف ڈیڑھ فیصد ہے۔
قابل ذکر ہے کہ گذشتہ 6سالوں میں سب سے نچلی سطح پر پہونچ چکی ہے، سبرامنیم نے وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں معیشت کے بارے میں کچھ اتا پتہ نہیں ہے۔
سوامی نے ایک انگریزی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اگر آپ معیشت کے جانب غور سے دیکھو تو پتہ چلے گا کہ معیشت کتنی نیچے آگئی ہے، تاہم یہ سست روی نہیں ہے، اور نہ ہی ایسا ہوگا۔
سوامی نے خود ہی استفہامیہ لہجہ میں سوال پوچھا کہ اس وقت معیشت کی ترقی کتنی ہے؟ پھر انہوں نے کہا کہ 4.5 پر آگئی ہے، لیکن میں کہہ رہا ہوں کہ ڈیڑھ فیصد ہے۔
سوامی نے نرملا سیتا رمن پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ پریس کانفرنس میں صحافیوں کے سوالات کا جواب دینے کےلیے مائک افسران کے حوالے کردیتی ہیں۔
سوامی نے مزید کہا کہ حکومت نے کارپوریٹ کےلیے ٹیکس میں چھٹی دی ہے، تاہم کارپوریٹ اس کا فائدہ اپنا قرض چکانے میں اٹھائیں گے۔ بی جے پی لیڈر نے کہا کہ وزیراعظم کے مشیر ڈر کے مار سچائی چھپا دیتے ہیں، کچھ کھل کر بولتے نہیں ہیں۔
سوامی کا دعویٰ یہ ہے کہ خود وزیر اعظم کو اس بارے میں کچھ پتہ نہیں ہے، کیونکہ ان سے کہا جاتا ہے کہ شرح نمو بہت زبردست ہے، یاد رہے کہ سوامی خود کو کئی بار وزارت مالیت کے موزوں امیدوار کے طور پر پیش کرتے اۓ ہیں، تاہم مودی نے انہیں ہمیشہ نظر انداز کیا ہے۔
اس بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہا کہ مودی کو یہ پسند نہیں کہ کوئی وزیر ان سے زبان لڑاۓ، عوامی طور پر تو دور کی بات ہے، پرائویٹ کابینی اجلاس میں بھی انہیں یہ پسند نہیں ہے۔
(سیاست نیوز)