نئی دہلی،5دسمبر(سیاست ڈاٹ کام)سپریم کورٹ سبری مالا مندر میں سبھی عمر کی خواتین کے داخلے کے سلسلے میں ایک نئی عرضی کی سماعت اگلے ہفتے کرے گا۔خاتون عرضی گزاربندو امینی کی جانب سے سینئر وکیل اندرا جے سنگھ نے جمعرات کو چیف جسٹس ایس اے بوبڑے کی صدارت والی بنچ کے سامنے معاملے کا خصوصی طورپر ذکر کیا۔عدالت عظمیٰ کے فیصلے کے بعد بندو امینی نے سبری مالا مندر میں داخل ہونے کی کوشش کی تھی،لیکن ان کے اوپر مرچ پاؤڈر سے حملہ کیاگیاتھا۔محترمہ جے سنگھ اور پرشانت پدمنابھن نے فوری طورپر سماعت کی اپیل کی۔