سبری مالا: 9 رکنی بنچ کا پیر کو غور و خوض

   

نئی دہلی ۔ 6 ۔ فروری (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ کی 9 ججوں پر مشتمل دستوری بنچ نے آج کہا کہ وہ 10 فروری کو متنازعہ قانونی مسئلہ پر جواب دے گی کہ آیا عدالت قانون کے سوالات کو کسی برتر بنچ سے رجوع کرسکتی ہے یا نہیں۔ سبری مالا کیس میں بنچ نے کہا کہ وہ اس سلسلہ میں غور و خوض کرتے ہوئے پیر کو اپنا فیصلہ سنائے گی۔