سبری ملا : سپریم کورٹ کا کیرالا حکومت کو احکام جاری کرنے سے انکار

   

Ferty9 Clinic

تیرواننتاپورم۔13 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) سبری ملا مندر کیس میں خواتین کے داخلے کے معاملے میں آج سپریم کورٹ میں سماعت کی گئی۔ عدالت عالیہ نے فی الحال تمام عمر کے خواتین کو مندر میں داخلے کے لیے کیرالا کی حکومت کو سکیوریٹی فراہم کرنے کے لیے حکم جاری کرنے سے انکار کردیا۔ عدالت عظمی کے چیف جسٹس ایس اے بوبڈے نے سماعت کے دوران جلد سے جلد 10 سے 50 سال کی عمر کی خواتین کے داخلے کے معاملے پر 7 ججوں کی بنچ تشکیل دینے کی ہدایت دی ہے۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ ہم نہ تو یہ حکم جاری کررہے ہیں کہ سبھی خواتین مندر میں نہیں جاسکتی یا مندر میں جاسکتی ہیں۔ ہم اس معاملے میں کوئی حکم جاری نہیں کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ مسئلہ جذبات سے جڑا ہوا ہے۔ ہم یہاں احکام کی پاسداری نہیں بلکہ اختیارات کا استعمال کررہے ہیں۔ ہم جانتے ہیں کہ تمام عمر کی خواتین کے داخلے کا فیصلہ برقرار ہے تاہم یہ معاملہ مزید غور وفکر کے لیے اعلی سطی بنچ سے رجوع کیا جارہا ہے۔ ہم تمام عمر کے خواتین کے داخلے کے فیصلے کو نافذ کرائیں گے لیکن آج ہم یہ فیصلہ نہیں کرسکتے۔