نئی دہلی، 18جنوری (سیاست ڈاٹ کام) کیرالا میں سبری ملا میں واقع ایپا مندر میں دس سے پندرہ سال عمر کے درمیان کی پچاس سے زائد خواتین کے داخل ہونے کے ریاستی حکومت کے دعوے کے درمیان سپریم کورٹ نے گذشتہ دو جنوری کو مندر میں داخل ہونے والی خواتین کو سیکورٹی فراہم کرنے کا حکم دیا ہے ۔چیف جسٹس رنجن گوگوئی کی صدارت والی تین رکنی بنچ نے دونوں خواتین کنک درگا(44) اور بندو(40)کو 24 گھنٹے سیکورٹی فراہم کرانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ خواتین کی سیکورٹی کی ذمہ داری ریاستی پولیس کی ہوگی۔ کیرالا پولیس اس کے لئے ذمہ دار ہوگی۔دونوں خواتین نے گذشتہ جمعرات کو عرضی دائر کرکے سیکورٹی فراہم کرانے کی اپیل کی تھی۔