سبزیوں کے داموں میں بے تحاشا اضافہ۔کولکاتا پولیس کا متعدد بازاروں کا جائزہ

   

Ferty9 Clinic

کولکاتا: مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی کے ذریعہ ایک دن قبل سبزیوں کی قیمتوں کو آسمان سے چھونے کے معاملے پر مرکز ی حکومت کی سخت تنقید کئے جانے کے بعد آج کلکتہ پولس نے آلو اور پیاز کے ذخیرہ اندوزی کی روک تھام کے لئے شہر بھر کے بازاروں میں چھاپے مارے اور کارروائیاں کیں۔ممتا بنرجی نے کل کہا تھاکہ تہوار کے موسم میں آلو اور پیاز کی قیمتیںبے قابو ہوچکی ہیں اور وہ اس معاملے میں وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھیں گی۔انہوں نے کہا کہ میں وزیر اعظم کو خط لکھ کر کہوں گی یا تو وہ قیمتوں پر قابو پانے کے اختیارات ہمیں دے یا مرکزی قیمتوں میں اضافے پر کنٹرول کرے ۔پارلیمنٹ سے پاس نئے ایکٹ نے ریاست کے اختیارات چھین لئے ہیں۔