سبزی فروشوں کی طرف سے ترکاریوں پر تھوک کر کورونا وائرس پھیلانے کی خبریں غلط : حکومت

,

   

٭ سوشیل میڈیا پر تیزی سے گشت کرنے والی آڈیو کلپس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ بعض سبزی فروش، پھلوں اور ترکاریوں کو چاٹتے ہوئے یا ان پر تھوک کو کورونا وائرس پھیلارہے ہیں۔ سرکاری ذرائع نے ان خبروں کو غلط اور جھوٹی قرار دیتے ہوئے کہاکہ ’آڈیو کلپس میں کیا جانے والا دعویٰ جھوٹا ہے۔ دراصل سماج میں ہم آہنگی کو درہم برہم کرنے کے ارادہ سے یہ دعویٰ کیا گیا ہے‘۔ حکومت نے وضاحت کرتے ہوئے درخواست کی کہ عوام ایسی افواہوں پر یقین نہ کریں اور کورونا وائرس سے متعلق خبروں کی سرکاری ذرائع سے توثیق کریں۔