سبز انقلاب کے ذریعہ انسانی صحت اور کسانوں کی حفاظت : رگھوویرا ریڈی

   

حیدرآباد ۔ 2 ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : کونسل فار گرین ریوولیشن کے تحت حیدرآباد میں ایک کانفرنس منعقد کی گئی جس میں رگھوویرا ریڈی سابق اگریکلچرل وزیر نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کرتے ہوئے اپنی مخاطبت میں کہا کہ ریاست میں سبز انقلاب کے ذریعہ انسانی صحت اور کسانوں کی حفاظت اور ان کی ترقی کے لیے کام کیا جانا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہئے کہ وہ کسانوں کے مسائل کو حل کرنے کے لیے آگے آئے اور انہیں زراعت کے لیے ضروری اشیاء فراہم کریں ۔ ڈاکٹر راج شیکھر ریڈی کے دور میں ہم نے سیڈز بینک قائم کیا تھا جس سے کسانوں کو کافی سہولت پہنچی تھی ۔ اب دوبارہ اس طرح سیڈز بینک قائم کرنے کی ضرورت ہے ۔ اگر کسان خوشحال رہے گا تو ریاست اور ملک خوشحال رہے گا اور ترقی ہوگی ۔ ملک میں سب سے اہم پیشہ زراعت کا ہے اسے ہمیں اولین ترجیح دینی ہوگی ۔ تعلیم اور زراعت یہ دونوں شعبوں میں ترقی ہونے سے ملک کی ترقی ہوگی ۔ کرشن پرساد سہجا سمردھا میسور نے کہا کہ بیج فصلوں کا بہترین ذریعہ ہے اس کے ذریعے ہی بہترین کاشت کی کاشت ہے ۔ ہمارے غذائی نظام کے لیے بیج کافی اہمیت کا حامل ہوتا ہے ۔ بیج کی اہمیت پر تلنگانہ میں دوسرا تلنگانہ سیڈ فیسٹیول 6 تا 8 فروری کڑتال منڈل کے انماس پلی میں ’ دی ارتھ سنٹر ‘ میں منعقد کررہے ہیں ۔ اس میلے میں کسان ، زرعی ماہرین ، سائنسداں ملک کے مختلف ریاستوں سے متعلقہ ماہرین شرکت کریں گے ۔ جس میں 70 سے زائد اسٹالس ہوں گے ۔ جس میں بیج کی اہمیت اور ان کی پیداوار کے متعلق تمام معلومات فراہم کی جائے گی ۔ اس میلہ میں بیج کی نمائش ، کسانوں سے بات چیت اور ماہرین کے سیشنس منعقد کئے جائیں گے ۔ اس موقع پر نرسمہا ریڈی ، لکشمیا ، ایل لکشما ریڈی ، وجئے کمار ریڈی و دیگر نے بھی خطاب کیا ۔۔ ش