نئی دہلی : آئی پی ایس آفیسر سبودھ کمار جیسوال کو سنٹرل بیورو آف انوسٹی گیشن (سی بی آئی) کا نیا ڈائرکٹر مقرر کیا گیا ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں اعلیٰ اختیاری کمیٹی نے آج 90 منٹ کی میٹنگ کے بعد یہ تقرر عمل میں لایا۔ اس کمیٹی میں چیف جسٹس آف انڈیا این وی رمنا اور کانگریس لوک سبھا فلور لیڈر ادھیر رنجن چودھری بھی شامل ہیں۔ 1985 ء بیاچ کے مہاراشٹرا کیڈر سے وابستہ آفیسر موجودہ طور پر سنٹرل انڈسٹریل سکیورٹی فورس (سی آئی ایس ایف) کے ڈائرکٹر جنرل کی حیثیت سے تعینات ہیں۔ سی بی آئی ڈائرکٹر کا عہدہ فبروری کے پہلے ہفتے سے مخلوعہ ہے جب رشی کمار شکلا نے اپنی میعاد کی تکمیل کرلی تھی۔ ایڈیشنل ڈائرکٹر پراوین سنہا تب سے عبوری سربراہ کی حیثیت سے اِس ممتاز تحقیقاتی ادارہ کے اُمور کی نگرانی کررہے ہیں۔