کراچی ۔16 جون (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز اور سابق کپتان محمد حفیظ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ مؤخر کرنے کا عندیہ دیا ہے۔محمد حفیظ کئی بار کہہ چکے ہیں کہ وہ رواں برس نومبر میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد محدود طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لیں گے۔ تاہم انہوں نے اب اپنا موقف تبدیل کر دیا ہے۔مڈل آرڈر بلے باز کا کہنا ہے کہ اگر کرونا وائرس کی وجہ سے رواں برس ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ نہ ہوا تو وہ اپنے ریٹائرمنٹ کی تاریخ کو بھی آگے بڑھا دیں گے۔