مانچسٹر۔ انگلینڈ کے تجربہ کار فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن نے کہا ہے کہ اس وقت ان کا کرکٹ سیسبکدوش ہونے کا کوئی ارادہ نہیں ہے اور وہ اگلی ایشز سیریز میں کھیلنا چاہتے ہیں۔انگلینڈکیلئے سے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے اینڈرسن کو حال ہی میں ویسٹ انڈیز کے خلاف تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں شامل کیا گیا تھا اور انہیں پاکستان کے خلاف جاری ٹسٹ سیریز میں ٹیم میں بھی برقرار رکھا گیا ہے ۔