لکھنؤ: اترپردیش کے سبکدوش آئی اے ایس افسر اروند شرما نے جمعرات کو لکھنؤ میں بی جے پی کی رکنیت حاصل کرلی۔ بی جے پی ریاستی صدر سوتنر دیو سنگھ نے انہیں رکنیت دلائی۔موصولہ اطلاعات کے مطابق شرما 20سال تک وہ وزیر اعظم مودی کے ساتھ گجرات اور پھر پی ایم او میں کام کرچکے ہیں۔انہوں نے آئی اے ایس سروس سے دوسال قبل ہی وی آر ایس لیا ہے ۔بی جے پی میں باقاعدہ شمولیت اختیار کرنے کے بعد اروند شرما نے کہا کہ بی جے پی کی رکنیت حاصل کر کے کافی خوش ہوں۔