سبکدوش شکیب الحسن کو کوہلی کا خاص تحفہ

   

کانپور ۔ بنگلہ دیش کے خلاف ٹسٹ سیریز ختم ہوگئی۔ ہندوستان فاتح بنا اور بنگلہ دیش کوشکست ہوئی لیکن اس کے بعد کانپور کے میدان میں جوکچھ دیکھا گیا وہ دل کو چھو لینے والے مناظر تھے ۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ان تصاویر میں ویراٹ کوہلی کو بنگلہ دیش کے آل راؤنڈر شکیب الحسن کو ایک ناقابل فراموش تحفہ دیتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ کوہلی کے اس اقدام کی وجہ شکیب الحسن کے سبکدوشی کے فیصلے سے متعلق ہوسکتی ہے۔کانپور ٹسٹ میں ہندوستان نے بنگلہ دیش کو7 وکٹوں سے شکست دی۔ اس ٹسٹ میچ کے اختتام کے بعد کوہلی نے شکیب الحسن کو اپنا بیٹ تحفے میں دیا جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ ویراٹ کوہلی نے اپنا دستخط شدہ بیٹ شکیب کو تحفے میں دیا اور ان مناظر کو کرکٹ شائقین کی جانب سے کافی پسند کیا جارہا ہے۔یادرہ کہ شکیب الحسن نے کانپور ٹسٹ سے قبل سبکدوشی کی تفصیلات کا اعلان کردیا ہے ۔