دوباک /13 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) حلقہ اسمبلی دوباک میونسپلٹی بی جے پی صدر کے طور پر کشٹاماں گاری سبھاش ریڈی کو دوباک رکن اسمبلی بی جے پی مادھونینی رگھونندن راؤ نے مقرر کیا ۔ آج انہیں دوبارک ایم ایل اے کیمپ آفس میں تقرر نامہ حوالے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ وہ ہمیشہ بی جے پی کارکنوں کیلئے دستیاب رہیں گے اور بی جے پی کو دوباک میونسپالٹی میں مستحکم کرنے کیلئے کڑی محنت و لگن کے ساتھ کام کریں گے ۔ اس پروگرام میں امبٹی بلیش گوڑ ، سرینواس ، مٹاملا ریڈی و دیگر بی جے پی قائدین نے شریک تھے ۔