سبھاش چندربوس کو کشن ریڈی کا خراج

   

حیدرآباد۔ سبھاش چندربوس کی یوم پیدائش پر منسٹر آف اسٹیٹ داخلہ کشن ریڈی نے پیش کیا۔ انہوں نے کہاکہ ملک کی آزادی کیلئے نیتاجی سبھاش چندربوس کی زندگی ہندوستان کے نوجوانوں کیلئے جذبہ ہے ۔ان کی خواہشات کے مطابق آگے بڑھنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے سکندرآباد ریلوے اسٹیشن کے قریب سبھاش چندربوس کے مجسمہ پر گلہائے عقیدت پیش کیا۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انگریزوں کے خلاف سبھاش چندربوس نے نوجوانوں کو ساتھ لے کر کئی طرح کی جدوجہد کی تھی۔