سبھی بین الاقوامی مسافروں کیلئے سات دن کا ہوم کورنٹائن لازمی، حکومت نے جاری کی ہدایات

   

نئی دہلی: ملک میں کورونا وائرس کی تیسری لہر دستک دیتے نظر آرہی ہے ۔ ساتھ ہی اس کے نئے ویریئنٹ اومیکرون نے کورونا کا خطرہ کئی گنا بڑھا دیا ہے ، جس کی وجہ سے حکومت کافی فکرمند ہے ۔ حکومت کورونا کے بڑھتے ہوئے معاملات سے نمٹنے کیلئے مسلسل ہدایات جاری کر رہی ہے ۔ اس سلسلہ میں ایک اور بڑا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر حکومت نے بیرون ملک سے آنے والے تمام بین الاقوامی مسافروں کیلئے 7 دنوں کے ہوم کورنٹائن کو لازمی قرار دے دیا ہے ۔ یعنی اگر کوئی بین الاقوامی مسافر ہندوستان آتا ہے تو سب سے پہلے اس کو 7 دنوں تک ہوم آئسولیشن میں رہنا ہوگا ۔جانکاری کے مطابق 7 دنوں تک ہوم آئسولیشن میں رہنے کے بعد آٹھویں دن ان لوگوں کا آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ کیا جائے گا ۔ حکومت کی جانب سے جاری گائیڈ لائنس میں کہا گیا ہے کہ نیا اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجر 11 جنوری سے اگلے حکم تک لاگو رہے گا ۔