نظام آباد میں شادی مبارک چیکس کی تقسیم ، رکن ا سمبلی گنیش گپتا کا خطاب
نظام آباد :17؍ اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) رکن اسمبلی نظام آباداربن بیگالہ گنیش گپتا نے آج نظام آباد اربن اسمبلی حلقہ سے تعلق رکھنے والے 512 افراد کو فی کس 100,116/- روپیوں کے چیکس جملہ رقم 5 کروڑ 12لاکھ 59 ہزار 392 روپئے کے چیکس کی تقسیم عمل میں لائی اس موقع پر منعقدہ تقریب کو مخاطب کرتے ہوئے مسٹر گنیش گپتا نے کہا کہ تمام افراد کی خوشحالی اور ترقی کیلئے تلنگانہ حکومت کی جانب سے بڑے پیمانے پر اقدامات کئے جارہے ہیں اور تمام افراد کی خوشحالی سے ہی سنہرا تلنگانہ کا قیام ممکن ہے اور چیف منسٹر تلنگانہ کے چندر شیکھر رائو ریاست کو سنہرے تلنگانہ کی طرف تیزی کے ساتھ لے جارہے ہیں ۔ مسٹر گنیش گپتا نے کہا کہ ایک دور میں قائدین انتخابات کے وقت نظر آتے تھے لیکن اب ہر وقت عوام کے درمیان رہتے ہوئے کام کررہے ہیں اور ذات ، مذہب سے بالاتر ہوکر فلاحی کاموں کو انجام دیا جارہا ہے ۔ لڑکے کے تولد ہونے سے لیکر معمر ہونے تک فلاحی اسکیمات کے ذریعہ مستفید کیا جارہا ہے ۔ سرکاری دواخانہ میں زچگی کی گئی تو 12 ہزار روپئے اور کے سی آر کٹ دواخانوں میں مفت طبی سہولتیں فراہم کی جارہی ہے اور تعلیمی فروغ کیلئے بڑے پیمانے پر اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ گنیش گپتا نے کہا کہ لڑکی کے تولد سے خوف زدہ غریب ماں باپ کیلئے کے سی آر معاشی طور پر مدد کرتے ہوئے شادی کے موقع پر 100,116/- روپئے فراہم کررہے ہیں ۔ نظام آباد کی عوام دو مرتبہ کامیابی دلائی اور دونوں دیہاتوں میں بھی ترقیاتی کاموں کی انجام دہی میں کوئی کسر باقی نہیں رکھا گیا اور آئندہ بھی ان پروگراموں کو انجام دیا جائیگا۔ مسٹر گنیش گپتا نے 512 افراد میں چیکس کی تقسیم کے ساتھ نئے جوڑے کو اپنی جانب سے ملبوسات کی فراہمی بھی کی اس موقع پر مئیر نیتو کر ن ، ڈپٹی مئیر ادریس خان ، کارپوریٹرس ایم اے قدوس، اکبر حسین ، شکیل کے علاوہ حج کمیٹی کے رکن نوید اقبال ، ٹائون سیل کے صدر عمران شہزاد، بی آرایس قائدین مولانا کریم الدین کمال ، اختر احمد ، اکبر خان ، ایم اے باری کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے ۔