سبھی لوگ ماسک پہنیں اور سوشل ڈسٹنسنگ کی تعمیلکریں: نروتم

   

بھوپال : مدھیہ پردیش کے وزیرداخلہ ڈاکٹر نروتم مشرا نے ماسک کے سلسلے میں دیئے گئے اپنے بیان پر معذرت کا اظہار کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا کہ ‘‘ماسک کے بارے میں میرا بیان پوری طرح غلط اور عزت مآب وزیراعظم کے جذبے کے برعکس تھا۔ اپنے الفاظ کے سلسلے میں بھی بے حد اندرونی طور سے پشیمانی محسوس کررہا ہوں۔ میں معذرت خواہ ہوں اور سب سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ ماسک پہنیں اور کووڈ 19 سے بچاؤ کے اصولوں پر عمل کریں۔ ’’اپنے سلسلہ وار ٹوئٹ میں کہاکہ ‘‘ ماسک پہننے کے بارے میں میرے بیان سے قانون کو نظرانداز کرنے کا احساس ہوا ہے ۔ یہ عزت مآب وزیراعظم کے جذبات کے مطابق نہیں تھا۔ میں اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے معذرت خواہ ہوں۔ میں خود بھی ماسک لگاؤں گا اور سماج سے بھی اپیل کروں گا کہ سبھی ماسک پہنیں اور سوشل ڈسٹنسنگ کی پیروی کریں‘‘ ۔