سبھی مذاہب کے لوگوں سے ملئے، یونیورسٹیوں اور چرچوں میں جائیے…’ وزیراعظم مودی کا بی جے پی ایگزیکٹو میں خطاب

,

   

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو سبھی بی جے پی لیڈروں اور کارکنوں سے کہا کہ وہ اگلے سال ہونے والے لوک سبھا انتخابات کی تیاری کریں۔ ذرائع نے منگل کو یہ اطلاع دی ۔ بی جے پی ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ ختم ہونے کے بعد مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلی دیویندر فڑنویس نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ وزیراعظم مودی کا خطاب ہوا، جو مستقبل کا راستہ دکھانے والا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کا بہترین وقت آنے والا ہے۔ ایسے وقت میں ہم پیچھے نہ رہیں، اپنی زندگی کے ہر لمحہ کو ہندوستان کی ترقی کی کہانی میں لگائیں۔ اس ‘امرت کال’ کو ‘کرتویہ کال’ میں تبدیل کریں۔