سبھی مل کر عوامی ترقیاتی کاموں کو انجام دیں

   

سرپور ٹاؤن میں شادی مبارک کے چیکس کی تقسیم، رکن اسمبلی ڈاکٹر ہریش بابو کا خطاب

سرپور ٹاون۔ 2 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرپور ٹاون کے راعیتو ودیکا بلڈنگ میں آج بی سی بندو اور شادی مبارک چیکس کی تقسیم سے متعلق سرپنچ تفہیمہ پروین کے زیر نگرانی پروگرام منعقد کیا گیا، اس موقع پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے ضلع پریشد انچارج چیئرمین کے کرشنا راو اور رکن اسمبلی ڈاکٹر پی ہریش بابو نے شرکت کی، اس موقع پر شرکت کرنے والوں میں ضلع پریشد رکن ریکھا ستنارین،منڈل پریشد صدر سورنا اوماجی، رکن منڈل پریشر محمد سہیل احمد، سید خضر حسین, ستنارائن, منڈل اسپیشل افیسر, ی ایم پی ڈی او راجیشور کے علاوہ دوسرے بھی موجود تھے۔ رکن اسمبلی ڈاکٹر پی ہریش بابو نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ اسمبلی سرپو ٹاون کی فلاح و بہبود اور عوامی ترقیاتی کاموں تمام سیاسی پارٹی قائدین مل کر انجام دینے کا مشورہ دیا، انہوں نے کہا کہ دہلی میں بی جے پی حکومت، ریاست میں کانگریس حکومت، حلقے میں بی جے پی حکومت اور مستقر سرپو ٹاؤن میں بی ار ایس پارٹی حکومت موجود ہے، لیکن ہمیں پارٹی کو دیکھنا نہیں ہے۔ صرف ترقیاتی کاموں کو مدنظر رکھتے ہوئے اگے بڑھنے کا عوام کو مشورہ دیا, اس لیے ہم تمام سیاسی قائدین کو پارٹی کے مسائل کو بازو رکھتے ہوئے عوامی ترقیاتی کاموں کو انجام دینے کمر بستہ ہونے کا مشورہ دیا، انہوں نے کہا کہ حلقہ اسمبلی سرپور ٹاؤن میں ابھی ترقی اتی کم باقی ہے، بعد ازاں سرکاری ملازمین اور سیاسی قائدین کے ساتھ مل کر مستحق افراد میں چیکس کی تقسیم عمل میں لائے گی۔