حیدرآباد۔3 ۔ ڈسمبر (سیاست نیوز) وزیر تعلیم سبیتا اندرا ریڈی نے انسانی ہمدردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سڑک حادثہ میں زخمی ایک نوجوان کو ہاسپٹل منتقل کیا ۔ سبیتا اندرا ریڈی نے اپنے قافلہ کی پولیس گاڑی کے ذریعہ زخمی کی ہاسپٹل منتقلی کا انتظام کرایا۔ وقار آباد ڈینٹل ہاسپٹل کے قریب ایک تیز رفتار کار نے بائیک کو ٹکر دے دی ، اسی وقت وزیر تعلیم سبیتا اندرا ریڈی وہاں سے گزر رہی تھیں، حادثہ کو دیکھنے کے بعد انہوں نے اپنے قافلہ کو روک دیا ۔ وزیر نے زخمی نوجوان کی حالت دیکھنے کے بعد اپنے قافلہ میں موجود گاڑی کے ذریعہ وقار آباد ہاسپٹل منتقل کرایا ۔ انہوں نے ڈاکٹرس سے ربط قائم کرتے ہوئے بہتر علاج کے سلسلہ میں ہدایت دی۔ مقامی افراد نے سبیتا اندرا ریڈی کے جذبہ انسانی ہمدردی کی ستائش کی ۔ ر