حیدرآباد /26 ستمبر ( سیاست نیوز ) حیدرآباد سٹی پولیس میں 24 سب انسپکٹروں پولیس کو انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دیتے ہوئے تبادلہ کے احکامات جاری کردئے گئے ہیں جن میں کے این بی ورما ایس آئی ساؤتھ زون ٹاسک فورس بی کانتا ریڈی سی سی ایس کے ایس روی اور ایل بھاسکر ریڈی ٹاسک فورس جی سرینواس ، ہمایوں نگر ، رام لعل ، لالہ گوڑہ ، سی ایچ سرینو ، بیگم بازار ، بی راجو نائیک ، چلکل گوڑہ ، جناردھن سی سی ایس ، بی درگاہ راؤ ، ٹاسک فورس وینکٹیشورلو ، اسپیشل برانچ و دیگر شامل ہیں ۔