سب انسپکٹر نے ضبط شدہ سونا اور سرویس ریوالور رہن رکھ دیا

   

آن لائن بیٹنگ کا عادی اور مقروض ملازم بھانو پرکاش ریڈی معطل

حیدرآباد۔ 26 نومبر (سیاست نیوز) پولیس کمشنر حیدرآباد وی سی سجنار نے کل عنبرپیٹ پولیس اسٹیشن سے وابستہ سب انسپکٹر بھانو پرکاش ریڈی کو معطل کردیا جس نے مبینہ طور پر سرقہ کیس میں ضبط شدہ مال اور سرویس ریوالور کو گروی رکھ دیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق سرقہ کے ایک کیس میں سب انسپکٹر بھانو پرکاش ریڈی نے سارقین کے قبضہ سے طلائی زیورات برآمد کئے تھے جس میں 5 تولے سونا اور اپنے سرویس ریوالور کو گروی رکھ دیا تھا۔ اس سنسنی خیز واقعہ کا اس وقت پتہ چلا جب کمشنر ٹاسک فورس کے عہدیداروں نے گروی رکھے ہوئے سرویس ریوالور کا پتہ چلایا اور اس کی بنیاد پر اعلیٰ عہدیداروں کو آگاہ کیا۔ اس واقعہ کے منظر عام پر آنے کے فوری بعد سب انسپکٹر کو حراست میں لے لیا گیا اور اس کے خلاف ایک مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے۔ باوثوق ذرائع نے بتایا کہ معطل شدہ سب انسپکٹر آن لائن لون بٹنگ ایپ کے ذریعہ جوے کا عادی اور تقریباً 80 لاکھ روپئے کا بھی مقروض ہوچکا تھا۔پولیس کے اعلیٰ عہدیدار، سب انسپکٹر کے بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات بھی حاصل کررہے ہیں تاکہ بٹنگ ایپ سے رقمی لین دین کو ثابت کیا جاسکے۔ اپنی جوے کی لت کو پورا کرنے کیلئے اس نے برآمد شدہ مسروقہ مال اور اپنی سرویس ریوالور کو خانگی فائنانسروں کے پاس گروی رکھ دیا۔ واضح رہے کہ آن لائن بٹنگ ایپ کے عادی پولیس ملازمین خودکشی کررہے ہیں اور سب انسپکٹر کی اس حیرت انگیز حرکت کے بعد پولیس میں آن لائن بٹنگ ایپ کا شکار پولیس ملازمین کا ایک نیا چہرہ سامنے آیا ہے۔ ب