حیدرآباد ۔ یکم ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : سب انسپکٹر حفیظ الدین کی خود کشی محکمہ پولیس میں سنسنی کا سبب بن گئی ۔ سب انسپکٹر حفیظ الدین جو ضلع ورنگل کے چناراڈ پولیس اسٹیشن میں برسر خدمات تھے ۔ نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرتے ہوئے خود کشی کرلی ۔ حفیظ کے اس انتہائی اقدام پر شکوک و شبہات پائے جاتے ہیں ۔ ایس آئی محمد حفیظ الدین اسپیشل برانچ میں خدمات انجام دے رہے تھے ۔ ساتھیوں نے جب ان کی بگڑتی حالت کو دیکھا تو انہیں فوری ایم جی ایم ہاسپٹل منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے سب انسپکٹر کو بچانے کی ہر ممکنہ کوشش کے باوجود اس میں وہ ناکام رہے اور حفیظ الدین جانبر نہ ہوسکے ۔ ابتدائی تحقیقات کے بعد بتایا گیا ہے کہ سب انسپکٹر خاندانی جھگڑوں سے پریشان تھے اور اس نے دل برداشتہ ہو کر انتہائی اقدام کرلیا ۔ محمد حفیظ الدین کے انتہائی اقدام پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور اس خود کشی معاملہ کی ہر زاویہ سے تحقیقات جاری ہے ۔۔ ع