سب انسپکٹر پولیس مہیشورم رشوت کے الزام میں گرفتار

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد۔ 21 فروری (سیاست نیوز) اینٹی کرپشن کے عہدیداروں نے رشوت خوری میں ملوث ایک پولیس سب انسپکٹر کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ بتایا جاتا ہے کہ رچہ کنڈہ پولیس کمشنریٹ کے مہیشورم پولیس اسٹیشن سے تعلق رکھنے والے سب انسپکٹر جی نرسمہلو نے محمد خواجہ حبیب الدین عرف عمران ساکن ٹولی چوکی کو ایک مقدمہ میں ماخوذ نہ کرنے کیلئے 80 ہزار روپئے کی رشوت طلب کی تھی۔ سب انسپکٹر کی اس زیادتی کے خلاف خواجہ حبیب الدین نے اینٹی کرپشن بیورو سے شکایت درج کروائی تھی جس پر بیورو نے جال بچھاکر اسے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔