حیدرآباد۔ 2 جنوری (سیاست نیوز) اینٹی کرپشن بیورو نے محکمہ پولیس کے ایک بدعنوان رشوت خور عہدیدار کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ اے سی بی کی ٹیم نے ضلع سنگاریڈی کے کلور پولیس اسٹیشن سے وابستہ سب انسپکٹر رمیش کو 20 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ اے سی بی کی جانب سے پولیس اسٹیشن میں کی گئی کارروائی پولیس کے حلقوں میں سنسنی کا سبب بن گئی ۔ ذرائع کے مطابق اکتوبر سال 2025 میں کلور پولیس کی جانب سے پی ڈی ایس چاول کی ایک لاری کو پکڑا گیا تھا جو غیر قانونی طور پر منتقل کئے جارہے تھے۔ پی ڈی ایس چاول کے اس معاملہ میں پولیس نے چند افراد بشمول لاری کے مالک کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔ اس مقدمہ سے لاری کے مالک کو بری کرنے کے لئے سب انسپکٹر پولیس رمیش نے رشوت کا مطالبہ کیا اور رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا۔ ع
