سب اچھا ہے؟ ملک کی معیشت پر محبوبہ مفتی کا طنز

,

   

سرینگر 4 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ملک کی معاشی صورتحال پر مرکز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سابق چیف منسٹر جموں و کشمیر محبوبہ مفتی نے ٹوئٹ کیاکہ ملک کی معیشت تباہی کے دہانے پر ہے پھر بھی ’’سب اچھا ہے؟‘‘اُنھوں نے مودی حکومت پر طنز کرتے ہوئے کہاکہ ملک کو معاشی بحران کی کھائی میں ڈھکیل کر کہا جارہا ہے کہ ملک ترقی کررہا ہے۔ جموں و کشمیر کی ترقی کے لئے کوئی بھی اتھاریٹی اپنا اخلاقی فرض ادا نہیں کررہی ہے۔