حیدرآباد۔ 23 فروری (سیاست نیوز) محمد ریاض احمد سینئر سب ایڈیٹر روزنامہ سیاست و اینکر پرسن سیاست ٹی وی ، 8 روزہ دورۂ ایران پر روانہ ہوئے۔ وہ میڈیا کے خصوصی وفد میں شامل ہیں جو 25 فروری تا 4 مارچ ایران کے دارالحکومت تہران، مشہد مقدس اور اصفہان کا دورہ کرے گا۔ اس دورہ میں صدر ایران ابراہیم رئیسی کے کابینی رفقاء ، سیاسی و مذہبی قائدین، اخبارات و ٹی وی چیانلوں کے مدیران ، سینئر صحافیوں، کالم نگاروں اور اعلیٰ عہدیداروں سے خصوصی ملاقاتیں ہوں گی۔ 25 فروری کی صبح یہ وفد دہلی سے دوبئی روانہ ہوگا اور دوبئی سے تہران پہنچے گا۔ محمد ریاض احمد کی 5 مارچ کو حیدرآباد واپسی ہوگی۔