سب سے بڑے روسی جاسوس نیٹ ورک کا پتہ لگا نے پولینڈ کا دعویٰ

   

وارسا : پولینڈ میں روسی خفیہ فوجی ایجنسی کیلئے کام کرنے والا اب تک کا سب سے بڑا جاسوسی کا نیٹ ورک پکڑاگیا ہے۔ پولش وزیر دفاع ماریس بلا سزاک نے سرکاری ریڈیو سے گفتگو کے دوران بتایا کہ پولینڈ میں موجود روسی جاسوس نیٹ ورک کو پولش امور داخلہ کی مدد سے پکڑا گیا ہے۔ بلاسزاک نے بتایا کہ اس نیٹ ورک کے قیام کا مقصد پولینڈ کو عدم استحکام کا شکار بناتے ہوئے سابقہ روسی سلطنت کی پیش رفت کو ممکن بنانا تھا جو کہ ایک خطرناک کارروائی تھی۔ بلاسزاک نے پولینڈ کے خلاف کسی قسم کے خطرے کے امکان پر کہا کہ ہماری حفاظتی ایجنسیاں روسی اشتعال انگیزی کے خلاف مصروف ہیں، ویگنر گروپ کی بیلاروس میں موجودگی بھی ہمارے لیے خطرہ ہے جس کی وجہ سے ہماری قومی کمیٹی برائے سلامتی و دفاع نے تمام ممکنہ خطرات پر غور شروع کر دیا ہے۔