حیدرآباد ۔19 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام)ہندوستانی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے دل کے مرض میں مبتلا 14 سالہ لڑکی کی مدد کی یقین دہانی کروادی۔ ٹوئٹر پرکیٹو نامی ایک خیراتی ادارے نے ثانیہ مرزا کو ٹیگ کرتے ہوئے مطلع کیا ہے کہ 14 سالہ لڑکی سعیدہ جو دل کے مرض میں مبتلا ہے وہ اْن کی مداح ہیں۔کیٹو نامی اس ادارے نے ثانیہ مرزا سے سعیدہ کے لیے مدد کی اپیل کی۔ ٹوئٹ میں کہا گیا کہ سیدہ کے والد درگاہ میں پھول بیچتے ہیں اور وہیں رات بھر اپنی بیٹی کی صحت کے لئے دعا کرتے ہیں۔ اس ٹوئٹ کے جواب میں ثانیہ مرزا نے جواب دیتے ہوئے لکھا کہ اْن کی ٹیم کا رکن ان سے جلد رابطہ کرے گا۔ساتھ ہی 32 سالہ ثانیہ نے ’اللہ خیر کرے گا‘ بھی لکھا۔