سب کی کوششوں سے چندریان 3کو کامیابی ملی: مودی

   

نئی دہلی : وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ چندریان -3 کی کامیابی ملک کی اجتماعی کامیابی ہے اور ملک کو یہ کامیابی سب کی کوششوں سے حاصل ہوئی ہے ۔نریندر مودی نے اتوار کو آل انڈیا ریڈیو پر نشر ہونے والے اپنے ماہانہ پروگرام ‘من کی بات’ کے 104ویں ایپی سوڈ میں کہا کہ چندریان -3 کی کامیابی نے ملک کا سر فخر سے بلند کیا ہے اور اس کامیابی نے تہوار میں کئی گنا اضافہ کیا ہے ، اس لیے مہم کی کامیابی کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے ۔انہوں نے کہا، ”مشن چندریان-3 نئے ہندوستان کی شناخت بنا ہے ۔ ہم چاند تک پہنچنے میں کامیاب ہوئے کیونکہ آج ہمارے خواب بڑے ہیں اور ہماری کوششیں بھی بڑی ہیں۔ چندریان 3 کی کامیابی میں ہمارے سائنسدانوں کے ساتھ ساتھ دیگر شعبوں نے بھی اہم کردار ادا کیا ہے ۔مودی نے شاعرانہ انداز میں کہا، ‘‘23 اگست کو ہندوستان نے اور ہندوستان کے چندریان مشن نے ثابت کر دیا ہے کہ عزم کے کچھ سورج جانچ پر بھی طلوع ہوتے ہیں۔