سب کے ساتھ مساوات ‘حقیقی آزادی کے ثمرات

   

شادنگرمیں قومی پرچم کشائی کے موقع پررکن اسمبلی ویرلا پلی شنکراور دیگرکا خطاب
شادنگر 15؍ اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سب کو برابر سمجھتے ہوئے جب آزادی کے ثمرات سب کو یکساں ملیں گے، تبھی حقیقی آزادی ہوگی، یہ بات شادنگر ایم ایل اے ویرلاپلی شنکر نے یوم ازادی کی پرچم کشائی کے بعد ار ڈی او افس میں میڈیا سے مخاطب کرتے ہوئے کہی۔ رنگا ریڈی ضلع کے شادنگر ٹاؤن سینٹر میں مختلف سرکاری محکموں کی جانب سے منعقدہ 79 ویں یومِ آزادی تقاریب میں ایم ایل اے شنکر بطور مہمانِ خصوصی شریک ہوئے۔ شادنگر ایم ایل اے ویرلاپلی شنکر نے ایم ایل اے کیمپ افس میں یوم ازادی کی پرچم کشائی انجام دی۔ اس موقع پر شادنگر سابقہ ایم ایل ایز چولاپلی پرتاپ ریڈی، بیشوا کشٹیا، آر ڈی او این آر سریتا، اے سی پی لکشمی نارائن، سی آئی وجے کمار، مارکیٹ کمیٹی وائس چیئرمین محمد علی خان بابر، تحصیلدار، اور متعلقہ محکموں کے عہدیدار موجود تھے۔ آر ڈی او دفتر میں آر ڈی او سریتا کی جانب سے پرچم کشائی کے بعد ایم ایل اے شنکر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 79 ویں یومِ آزادی کی تقریبات جگہ جگہ شاندار انداز میں منعقد ہو رہی ہیں اور یہ دیکھ کر خوشی ہوتی ہے کہ ترنگا ہر طرف لہرایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزاد بھارت میں آزادی اور مساوات کی اشد ضرورت ہے۔ گاؤں کے سطح سے لے کر بھارت کے وزیر اعظم تک سب کو مساوات اور فلاحی اقدامات کی راہ پر چلنا ہوگا تاکہ ملک ترقی کرے۔ ایم ایل اے نے مونسپل آفس، ایم ایل اے کیمپ آفس، ایم پی ڈی او آفس، مارکیٹ کمیٹی آفس میں پرچم کشائی کی۔ یوم ازادی کے موقع پر شاد نگر کے تمام سرکاری دفاتروں۔ اسکولس و کالجس یوم ازادی کا پرچم لہرایا گیا۔ اس موقع پر اسکولی طلبہ اور طالبات میں انعامات کی تقسیم عمل میں لائی گئی۔ اس موقع پر سابقہ ایم ایل ایز پرتاپ ریڈی، بیشوا کشٹیا، اے او جوتی، مقامی لیڈران مارکیٹ کمیٹی وائس چیئرمین محمد علی خان بابر۔ رگھونائک، چندی ترپت ریڈی، سابق مونسپل چیئرمین وشوم، اگنور بسوام، مسعود خان۔ اندے موہن، مبارک علی خان ، سابقہ ایم پی پی وی پرکاش گوڑ، سرور پاشاہ ، کبیر احمد۔ علیم ثاقب۔ محمد ابراہیم، ڈی سرینواس یادو، امجد غوری، منڈل پارٹی صدر سری کانت ریڈی، لنگاریڈی گوڑہ اشوک کے علاوہ مختلف سماجی تنظیموں سے وابستہ قائدین۔ مقامی کانگریس پارٹی قائدین کے علاوہ مقامی عوام بڑی تعداد میں موجود تھے ۔