ستارا پارلیمانی نشست پر 21 اکتوبر ضمنی انتخاب

   

نئی دہلی۔ 24ستمبر ۔( سیاست ڈاٹ کام ) مہاراشٹر اکی ستارا لوک سبھا نشست کیلئے ضمنی انتخاب 21 اکتوبر کو ہوگا۔الیکشن کمیشن نے منگل کے روز یہ اعلان کیا۔ اس نشست پر ہونے والے ضمنی انتخاب کیلئے 27 ستمبر کو نوٹیفیکیشن جاری کیا جائے گا اور 4 اکتوبر تک کاغذات نامزدگی داخل کئے جاسکتے ہیں۔ 5 اکتوبر کو کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال اور 7 اکتوبر تک نام واپس لئے جا سکتے ہیں۔ اس پارلیمانی حلقے میں ووٹنگ 21 اکتوبر کو ہوگی۔واضح ر ہے کہ نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے رکن پارلیمنٹ ادین راجے پرتاپ سنگھ مہاراج بھونسلے نے اس نشست سے استعفی دے کر بھارتیہ جنتا پارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی۔ بھونسلے کے استعفیٰ کی وجہ سے اس نشست پر ضمنی انتخاب ہورہا ہے ۔