ممبئی، 27 جون (یو این آئی) بالی ووڈ اسٹار اور فلمساز عامر خان کی فلم ‘ستارے زمین پر’ نے سات دنوں میں پہلے ہفتے میں 88 کروڑ سے زائد کی کمائی کر لی ہے ۔عامر خان کی ستارے زمین پر 20 جون کو سینما گھروں میں ریلیز ہوئی تھی۔ اس فلم کو 2007 کی کلاسک فلم تارے زمین پر کا سیکوئل کہا جا رہا ہے ۔ اس فلم کے ذریعہ عامر خان نے طویل عرصے بعد فلموں میں واپسی کی ہے ۔ ہندی، تامل اور تیلگو زبانوں میں ریلیز ہونے والی اس فلم کو شائقین کی جانب سے اچھا رسپانس مل رہا ہے ۔ کمائی کے معاملے میں یہ فلم باکس آفس پر اچھی گرفت برقرار رکھے ہوئے ہے ۔ ستارے زمین پر کی کہانی کامیڈی کے ساتھ ساتھ بہت جذباتی بھی ہے ۔ اس فلم میں عامر خان کے ساتھ جنیلیا ڈی سوزا کی جوڑی کو کافی پسند کیا جا رہا ہے ۔ عامر خان کی اداکاری اور 10 نئے اداکاروں کی شاندار پرفارمنس نے اس فلم کو خاص بنا دیا ہے ۔ اس فلم کے گانے امیتابھ بھٹاچاریہ نے لکھے ہیں اور موسیقی شنکر احسان لوئے نے دی ہے ۔