ستارے زمین پر یکم اگست سے یوٹیوب پر

   

ممبئی، 29 جولائی (آئی اے این ایس): عامر خان نے اپنی نئی فلم ستارے زمین پرکو عوام تک مفت پہنچانے کے وعدے کو پورا کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ یہ فلم یکم اگست سے صرف یوٹیوب پر دستیاب ہوگی۔ اسے کسی اور ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر ریلیز نہیں کیا جائے گا۔عامر خان نے کہا، میری خواہش ہے کہ سنیما ہر شخص تک سستے اور آسان طریقے سے پہنچے۔ یوٹیوب، انٹرنیٹ اور یوپی آئی جیسی سہولیات نے یہ ممکن بنا دیا ہے۔ اگر یہ تجربہ کامیاب رہا تو نئے تخلیق کاروں کے لیے بھی یہ ایک سنہری موقع ہوگا۔یوٹیوب انڈیا کی منیجنگ ڈائریکٹر گنجن سونی نے کہا یہ شراکت داری ہندوستانی فلموں کو عالمی سطح پر پہنچانے کی جانب ایک بڑا قدم ہے۔